مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک ملک پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں 3 ارب 40 کروڑ ڈالر دے گا جس سے اقتصادی اصلاحات پر پیش رفت کے ساتھ معاشی استحکام کے حصول میں مدد ملے گی۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں مشیر خزانہ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل ورنر لی پیک کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پروگرام پر اتفاق ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں ایشیائی ترقیاتی بینک اس پروگرام کے تحت 2 ارب 20 کروڑ ڈالر جاری کرے گا جس سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے کے ساتھ ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔
Comments
Post a Comment