لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر آج برطانیہ پہنچیں گے جہاں وہ کل برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کریں گے جس میں وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ پہلا سرکاری دورہ برطانیہ ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر آج برطانیہ پہنچیں گے جہاں وہکل برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کریں گے جس میں وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیوں کےخلاف دورہ انگلینڈ کے دوران مظاہرین بھی احتجاج کے لیے تیار ہیں۔لندن میں پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرنے کےساتھ متعدد مقامات پر بھی مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ بے بی ٹرمپ کو فضا میں لہرایا جائے گا۔ٹرمپ مخالف تنظیموں نے لندن لاک ڈاؤن کا پروگرام بنایا ہے۔دورہ انگلینڈ کے موقع پر امریکی صدرٹرمپ کو ملکہ برطانیہ کی جانب سے شاہی توپوں کی سلامی دینے کے ساتھ استقبال کیا جائے گا جبکہ بکنگھم پیلس میں خصوصی عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے برطانوی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بریگزٹ ڈیل پر عمل درآمد کے بعد برطانیہ اور امریکا کے درمیان تجارت مشکل میں پڑ جائے گی۔اس کے علاوہ انہوں نے برطانیہ کو بغیر کسی ڈیل کے یورپ سے انخلا کا مشورہ بھی دیا تھا۔
Comments
Post a Comment