نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے تحت ضلع سوات میں 3000 گھر تعمیر کیے جائیں گے، وزیر اعلٰی محمود خان



  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں گھروں کی تعمیراتی سکیم کی منظوری دے دی۔
منصوبہ عمران خان کی غریب عوام کے لیے ہمدردی اور ویژن کا عکاس ہے،  پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت اور فیزیبیلیٹی 20 دنوں میں مکمل کی جائے۔ منصوبے کے تحت پشاور میں 20,000 گھر تعمیر کیے جائیں گے، 10 دنوں میں سوات اور ہنگو ہاوسنگ سکیموں کی حتمی پروپوزل پیش کی جائے , ضلع ہنگو میں 9000 جبکہ ضلع سوات میں 3000 گھر تعمیر کیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ نے ضلع کوہاٹ میں ہاوسنگ سکیم کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کر لی.

Comments