اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کی آخری تاریخ 30جون ہے توسیع نہیں کی جائے گی ،ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کی آخری تاریخ اس مہینے کی تیس تاریخ ہے اور اس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
ایف بی آر نے ایک بیان میں اس سکیم سے استفادہ کرنے کے خواہشمند افراد کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ غیراعلانیہ اور غیرظاہر شدہ اثاثوں اور اخراجات سے متعلق قابل بھروسہ اعداد و شمار ایف بی آر کو فراہم کئے جائیں۔

Comments