امریکہ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگراس نے آئندہ ماہ کی اکتیس تاریخ تک روس سے میزائل نظام کی خریداری ترک نہ کی تو وہ اسے ایف 35- لڑاکا طیاروں کی فروخت روک دے گا ۔یہ انتباہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوساکا میں گروپ بیس کے سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ملاقات میں دیا ۔میزائل نظام کی خریداری نے ترکی کے نیٹو اتحادی ملکوں میں تشویش اور واشنگٹن میں غم وغصہ کو بڑھا دیا جو ترکی سے امید کررہے ہیں کہ وہ روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام کے بجائے امریکہ کے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کا انتخاب کرے۔اس سے پہلے ترک صدر نے کہاتھا کہ ان کاملک روس کے ساتھ معائدے پر کار بند رہے گا اور یہ میزائل نظام آئندہ ماہ ترکی کے حوالے کردیاجائے گا ۔
Comments
Post a Comment