لورالائی میں3 دہشت گردہلاک


لورائی میں بدھ کی صبح سکیورٹی فورسز نے پولیس لائن پر حملے کی کوشش کرنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایک خودکش بمبار کو پولیس اہلکار نے داخلی دروازے پر ہلاک کردیا جبکہ دوسرے دودہشت گرد پولیس لائن کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے، ایف سی اور پولیس نے فوری طور پر موقع پر کر علاقے کا محاصرہ کرلیا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرے کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل اللہ نواز جام شہادت نوش کر گیا جبکہ دو دوسرے کانسٹیبلان زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی فورسز نے پولیس لائن کمپائونڈ کو کلیئر کردیا ہے۔
ادھر بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ Longov نے د ہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنانے اور کامیاب جوابی کارروائی میں تین خودکش بمبار ہلاک کرنے پر پولیس سمیت سیکورٹی فورسز کو سراہا۔
انہوں نے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے والے پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی تعریف کی۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک فوج' پولیس' فرنٹیئر کور اور لیویز فورس سمیت سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی سرگرمیاں روکنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

Comments