سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرتےہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔دہشتگردوں سے بارودی مواد اور دیگر سامان بھی برآمد۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر ملتان میں کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتاردہشتگردوں میں باسط، ناصر اور غلام حسین شامل ہیں جنہیں ملتان خیراچوک سے گرفتار کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کےمطابق دہشتگردوں کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حساس تنصیبات تھیں۔ دہشگردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، پیسے اور کالعدم تنظیم کی کتابیں برآمد ہوئی ہیں۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Comments