نوجوان نے4افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی


جلالپورپیروالا میں  نوجوان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 1 خواتین سمیت 3 افراد کو زخمی بھی کر دیا حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کی بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔
خوشاب کے رہائشی  نوجوان عتیق الرحمٰن   اسلام پورہ کالونی میں گھر میں  داخل ہوا اور اندھا دھند  فائرنگ کردی۔
دو خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا جبکہ 1 خاتون سمیت 3 افراد زخمی  ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں رفیق، آصف ثنا بی بی اور نسیم بی بی شامل ہیں۔
فائرنگ کے بعد ملزم خود کو بھی فائر مار کر ہلاک کر ڈالا۔
 اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔
 دوسری جانب مقتولین کے ورثاء نے مین چوک فوارہ  پر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حملہ آور  4 ساتھیوں سمیت آیا تھا لیکن اکیلا گھر میں گھسا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جبکہ اسکے باقی ساتھی موقع سے فرار ہو گئے پولیس فرار ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرے۔
 ذرائع کے مطابق حملہ آور عتیق الرحمٰن سے مقتولین کا رشتہ کا تنازع تھا جس پر یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

Comments