بھکر میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 20 زخمی

بھکر کے  علاقے میں مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم سے پانچ افراد جاں بحق، جب کہ بیس زخمی ہوگے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق بھکر کے علاقے ایم ایم روڈ پر مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے مانسہرہ جارہی تھی کہ میانوالی مظفر گڑھ روڈ پر حادثے کا شکار ہوئی۔

Comments