وزارت خارجہ کے 5 سینئر اہلکاروں کو سزائے موت

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے 5 سینئر اہلکاروں کو سزائے موت دے دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے امریکا میں تعینات سفیر کم چول سمیت وزارت خارجہ کے 5 اہلکاروں کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت دی گئی ہے۔
سزائے موت پانے والوں میں شامل کم چول شمالی کوریا کے خاص جوہری سفیر تھے، جو امریکا میں تعینات تھے۔  کم چول حال ہی میں  شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا حصہ بھی تھے۔
مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وزارت خارجہ کے 5 اہلکاروں سمیت کم چول کو مارچ میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا، تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی، دیگر جن لوگوں کو سزائے موت دی گئی ان کے نام سامنے نہیں آسکے۔

Comments