ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 51 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کا پیکج منظور

ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 51 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کا پیکج منظور

 عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کےلیے 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی۔
ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو میں اضافے کے لیے 40 کروڑ ڈالر جبکہ 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خیبر پختوںخوا حکومت کو فراہم کیے جائیں گے۔
کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کے مطابق اس رقم سے ٹیکسوں کے نظام کو سادہ اور کسٹمز کے انتظام میں بہتری لائی جائے گی۔ منصوبے کے تحت 24۔2023 تک ٹیکس کی شرح جی ڈی پی کے 17 فیصد تک لانے کا ہدف ہے۔
اس کے علاوہ ٹیکس دہندگان کی تعداد موجودہ 12 لاکھ سے بڑھا کر 35 لاکھ تک کی جائے گی۔
دوسری جانب واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن گیری رائس سے نئے پاکستانی بجٹ میں ٹیکسوں کی بھر مار اور مہنگائی بڑھنے کے خدشے پر سوال ہوا، جس پر انہوں نے کہا کہ نئے بجٹ پر مخصوص تبصرہ نہیں کرسکتا۔
گیری رائس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ گزشتہ ماہ اسٹاف لیول پر معاہد ہوچکا ہے۔ پاکستان کےساتھ اندرونی و بیرونی عدم توازن کم کرنے پر بات چیت ہو رہی ہے، تاکہ معیشت کو مضبوط اور متوازن بنیاد پر بحال کیا جا سکے۔

Comments