کراچی: سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق چیئرمین پرسن محترمہ بینظیر بھٹو کی 66 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔
سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی بڑی صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 میں سندھ کے مشہور سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ 4اپریل 1979ءکواپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی وفات کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے 29 برس کی عمر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی۔16نومبر 1988ءکو ملک میں عام انتخابات ہوئے تو قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں پیپلز پارٹی نے حاصل کیں اور بے نظیر بھٹو نے دو دسمبر1988ء میں 35 سال کی عمر میں ملک اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔
خود ساختہ جلا وطنی کے بعد جب محترمہ بے نظیر بھٹو 18اکتوبر2007میں وطن واپس آئیں تو ان پرکراچی میں حملے کی کوشش کی گئی تھی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری، بختار بھٹو زرداری اورآصفہ بھٹوزرداری کی والدہ اور سابق صدر آصف زرداری کی اہلیہ 27دسمبر 2007 کو لیاقت راولپنڈی میں بم دھماکے اور فائرنگ میں شہید ہوگئی تھیں۔
Comments
Post a Comment