کوٹ ادو میں محکمہ سول ڈیفنس کی کارروائی،6 آئیل ایجنسیاں سیل


کوٹ ادو:محکمہ سول ڈیفنس نے غیر قانونی آئیل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 آئیل ایجنسیاں اور 2 ایل پی جی دوکانوں کو سیل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے  نواحی علاقہ چوک سرور شہید اور اس کے گردونواح میں غیر قانونی آئیل ایجنسیوں کی بھرمار ہے اور  محکمہ سول ڈیفنس کے نئے انچارج ملک یاسین کی جانب سے ان غیر قانونی آئیل ایجنسیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں  6 آئیل ایجنسیوں اور 2 ایل پی جی دوکانوں کو سیل کر دیا گیا ۔ سیل کی گئی آئیل ایجنسیوں اور دیگر دوکانوں کے مالکان کے خلاف تھانہ سرور شہید میں مقدمات بھی درج کر دیئے گئے ہیں۔ 

Comments