دنیا بھر میں نقل مکانی پر مجبور انسانوں کی تعداد پہلی بار 70 ملین سے متجاوز، اقوام متحدہ


اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق دنیا بھر میں نقل مکانی پر مجبور انسانوں کی تعداد اپنی آج تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس بین الاقوامی ادارے کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے اختتام پر دنیا بھر میں ایسے انسانوں کی تعداد ستر اعشاریہ آٹھ ملین ہو چکی تھی۔ یہ تعداد دو ہزار سترہ کے مقابلے میں دو اعشاریہ تین ملین جبکہ بیس برس پہلے کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہے۔ یہ کروڑوں انسان جنگوں، مسلح تنازعات، سیاسی بحرانوں اور خراب معاشی حالات کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

Comments