کراچی میں 8 جون تک موسم گرم رہنے , محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

کراچی :محکمہ موسمیات نے شہر کراچی میں 8 جون تک موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کر دی جبکہ سورج کی تیز تپش سے گرمی کی شدت مزید زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔
کراچی میں گزشتہ ماہ سے گرمی کی شدت میں شدید اضافہ ہوا ہے جس کے باعث شہر میں چلنے والی سمندری ہوائیں بھی گرم محسوس ہورہی ہے۔
ہفتے کے روز بھی کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی صورتحال ہے جبکہ سورج کی تیز تپش سے گرمی کی شدت مزید زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔
 محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی کا درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا ۔
گرمی کی شدت ہوا میں نمی کے تناسب کے زیادہ اور سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے باعث زیادہ محسوس کی جائے گی،شہری گرمی سےبےبس نظرآتےہیں ۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں  8 جون تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا جس سے حبس کی صورتحال رہے گی۔
ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردارسرفراز کے مطابق بلوچستان میں مئی کے وسط سے ستمبر تک ہیٹ لو تشکیل پاتا ہے  اور کراچی میں گرمی کا باعث بھی یہی ہیٹ لو ہی ہے۔

Comments