خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں گاڑی دریا میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے 7 لاشیں دریا سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیں جبکہ 2 لاشوں کی تلاش جاری ہے۔
کوہستان پولیس کے مطابق گدار سے سیر غازی آباد جانے والی جیپ پٹن پالس میں پرانا پل کے قریب شلکھن آباد کے مقام پر اونچائی سے دریا میں جاگری ہے جس میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں کل 21 افراد سوار تھے جن میں 2 خواتین، 3 بچے اور 16 مرد شامل تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون، ایک بچہ اور 7 مرد شامل ہیں۔
خاتون اور بچے سمیت 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دو افراد دریا میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
ضلع کوہستان خیر پختونخوا کا سب سے زیادہ پسماندہ اور ضلع ہے جہاں آج بھی زندگی لوگ بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں تنگ اور کچی سڑکوں کے باعث حادثات معمول ہیں جبکہ طبی امداد کیلئے اسپتال موجود نہیں۔ زخمیوں اور مریضوں کو علاج کیلئے ایبٹ آباد اور مانسہرہ لایا جاتا ہے۔ علاقے میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ہے۔
Comments
Post a Comment