جعلی اکاؤنٹس کیس کا ایک اور ملزم گرفتار، مراد علی شاہ کو نامزد نہ کرنے پر عدالت برہم


قومی احتساب بیورو ( نیب) نے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لینڈ کراچی سجاد عباسی کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ سولر پراجیکٹ انکوائری میں آصف زردرای کی گرفتاری نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس سے متعلق کیس میں نامزد ایگزیکٹو ڈائریکٹر لینڈ کراچی سجاد عباسی کی درخواست سماعت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی جس پر نیب نے انہیں عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ ملزم پر کراچی میں فلاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کو ملزم نہ بنانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا پاکستان لوٹ کا مال ہے جو بھی آئے کھا کر چلا جائے‘۔
جعلی اکاؤنٹس کے پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں احتساب عدالت نے ملزمان کو فرد جرم کے لئے ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا جبکہ کراچی جیل سے ملزم عبدالغنی مجید کو اسلام آباد منتقل نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔
عدالت نے گرفتار ملزم داودی مورکاس کے جسمانی ریمانڈ میں 20 جون تک توسیع کر دی۔

Comments