کسی بھی امريکی جارحيت کا منہ توڑ جواب ديا جائے گا، ايران

ايران کسی بھی امريکی جارحيت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ يہ بيان ايرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی کے حوالے سے ہفتے کو جاری کيا گيا ہے۔ انہوں نے تسنيم نامی خبر رساں ادارے سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ ايران اپنی سالميت اور خود مختاری پر آنچ بھی نہيں آنے دے گا۔ دونوں ملکوں کے مابين ان دنوں شديد کشيدگی پائی جاتی ہے اور خطے ميں جنگ کا خطرہ ہے۔

Comments