وزیراعظم کا عوام پر ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور


وزیراعظم عمران خان نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ وہ آج رات حکومت کی اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم سے متعلق'' آپ کا پیسہ آپ کے کام'' کے عنوان سے پی ٹی وی کی خصوصی نشریات میں ویڈیو کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جدید ممالک میں عوام کے ٹیکسوں سے اکٹھی کی گئی رقم عوام کی فلاح و بہبودپر خرچ کی جاتی ہے یہی جہ ہے کہ لوگ حکومت پر اعتماد کرتے ہیں انہوں نے کہا ہم نے پاکستان کے عوام میں یہی اعتماد پیدا کرنا ہے تا کہ وہ وہ خود اپنی خواہش پر اپنے ٹیکس ادا کریں۔عمران خان نے کہا کہ عوام ایف بی آر کی کارکردگی پر اعتماد نہیں کرتے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ان کے ٹیکس رقم ضائع ہو جائے گی۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ سابق حکومتوں کے دور میں ٹیکس کے کلچر کو فروغ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ایک دوراہے پر کھڑا ہے۔جس کا مطلب ہے کہ اگر لوگ اپنے ٹیکس ادا کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانیوں میں سالانہ 8ہزار ارب روپے کا ٹیکس ادا کرنے کی صلاحیت ہے۔

Comments