اوکاڑہ پولیس کے تھانیدار کی پولیس گردی ، خواتین پر ڈنڈے برسا دیے


اوکاڑہ: اوکاڑہ کےنواحی گاوں میں پنجاب پولیس کے تھانیدار نے پولیس گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین پر ڈنڈے برسا دیے۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاوں 50 تھری آر میں متنازع احاطہ کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔جس کے قبضہ کے حصول کے لئے پولیس نے غریب محنت کشوں کو مار مار کر بھرکس نکال دیا،متنازع احاطہ میں 50 کے قریب خاندان مالکان اراضی ہیں،اے ایس آئی اشفاق کی سربراہی میں پولیس تھانہ کینٹ نے مقامی بااثر زمیندار کے کہنے پر احاطہ کے قبضہ میں مداخلت کی اورپولیس نے حاملہ خاتون سمیت درجنوں افرادمرد و خواتین وبچوں پر ڈنڈے برسا دیے اور بعد ازاں حوالات میں بند کر دیا جبکہ میڈیکل دینے سے بھی انکار کر دیا۔متاثرہ مرد و خواتین کا کہنا ہے اے ایس آئی اشفاق پورے گاوں میں بڑھکیں مارتا رہا کہ تم سب پر مقدمہ درج کروں گا اور پکڑ پکڑ کر ماروں گا۔غریب ہاریوں نے ڈی پی او اطہر اسماعیل اور اعلیٰ حکام سے پولیس کےتشدد کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ 

Comments