وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے کا سب سے بڑا بجٹ پیش کررہی ہے جس کا مقصد معاشرے کے غریب طبقوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
پیر کو پشاور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کی زندگیوں میں بہتری اور خوشحالی لانے پرتوجہ مرکوز کی کی گئی ہے۔
محمود خان نے کہا کہ قبائلی عوام کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق ضم شدہ اضلاع کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
Comments
Post a Comment