اَپر جہلم میں گاڑی نہر گرنے سے تین افراد جاں بحق

گجرات میں گاڑی اَپر جہلم نہر میں گرنے سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

گجرات کے علاقے چکوڑی بلو وال کے میں تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر نہر میں جا گری، جس کی وجہ سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار سوار تین افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں، جبکہ گاڑٰی کی تلاشی کے دوران تین کلاشنکوفیں، سیفٹی فیوز اور بارودی مواد ملا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہوسکتا ہے تاہم اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جبکہ لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔

Comments