محمد مرسی کی پاکستان، ترکی، مسجد اقصیٰ سمیت مختلف ممالک میں غائبانہ نماز جنازہ


مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی غائبانہ نماز جنازہ پاکستان، ترکی اور مسجد اقصیٰ سمیت مسلم دنیا میں کئی مقامات پر ادا کی گئی۔
مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی دوران قید عدالت میں انتقال کر گئے تھے، انہیں قاہرہ کے قبرستان میں خاندان کے چند افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا تاہم پاکستان، ترکی اور فلسطین سمیت مسلم دنیا کے کئی مقامات پر ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
استنبول سے ازمیر اور انقرہ سے انطالیہ تک مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ پڑھی، محمد مرسی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نیویارک میں محمد مرسی کے حق میں مظاہرہ کیا گیا اور قاہرہ کی ظالم حکومت کی مذمت کی گئی۔

پاکستان میں بھی کئی مقامات پر مصر کے پہلے منتخب صدر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

Comments