چينی شہريوں کے ليے انتباہ، امريکا ميں جرائم و ہراسگی کا سامنا

امريکا اور چين کے مابين جاری تجارتی کشيدگی کے تناظر ميں بيجنگ حکومت نے امريکا سفر کرنے والے اپنے شہريوں کے ليے انتباہ جاری کيا ہے۔ چينی شہريوں کو خبردار کيا گيا ہے کہ امريکا ميں انہيں پوليس کی جانب سے ہراساں کيے جانے اور مختلف نوعيت کی چھان بین کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ انتباہ ميں کہا گيا ہے کہ چينی شہريوں و کمپنيوں کو امريکا کے قانون نافذ کرنے والے ادارے باقاعدگی سے ہراساں کرتے آئے ہيں۔ دريں اثناء آج ہی وزارت سياحت و ثقافت کے جاری کردہ ايک اور بيان کے ذريعے شہريوں کو امريکا ميں فائرنگ کے واقعات اور چوری چکاری کی وارداتوں سے بھی خبردار کيا گیا ہے۔

Comments