اورکزئی میں صوبائی انتحابات کیلئے سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس


اورکزئی :ضلع اورکزئی میں منعقد ہونیوالے صوبائی انتحابات کیلئے سیکورٹی کے حوالے ایک اہم اجلاس ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔جس میں متعدد شرکا نے خطاب کیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی انتحابات کیلئے سیکورٹی کے حوالے ایک اہم اجلاس میں ڈی ایس پی اپر عمرزمان ڈی ایس پی لوئر محبوب اور اسٹنٹ الیکشن کمشنر فرید خٹک سمیت پولیس کے دیگرافسران نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او صلاح الدین کنڈی نے کہا کہ قبائلی ضلع اورکزئی میں آنے والے صوبائی الیکشن کو پر امن ماحول فراہم کریں گے اور انشاءاللہ ضلع اورکزئی پولیس کی طرف سے ہم ہر ممکن تعاون کریں گے، جتنے بھی امیدوار ہیں وہ بلا خوف اپنی کمپین کر سکتے ہیں، ہم انشاءاللہ ہر امیدوار کو سیکیورٹی فراہم کریں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ امیدوار بھی ایسا ماحول نہ بنائے جس سے امن کو نقصان پہنچے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ الیکشن کمشنر و ریٹرننگ آفیسر فریدخٹک نے امیدواروں کو الیکشن کے ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جو بھی امیدوار الیکشن مہم چلا رہا ہو وہ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط پر پورا اتر سکیں الیکشن کمیشن نے جو رولز دہے ہیں اس کومکمل فالو کریں۔

Comments