ايئر لائنز پروازوں کے راستوں پر نظر ثانی کريں، متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے ملکی ايئر لائنز کو ہدايت جاری کی ہے کہ وہ ايران کے ساتھ جاری کشيدگی کے تناظر ميں اپنی پروازوں کے راستوں پر نظر ثانی کريں۔ يو اے ای جنرل سول ايوی ايشن اتھارٹی نے خطرناک تصور کيے جانے والے علاقوں کے اوپر سے پروازيں نہ کرنے کا بھی کہا ہے۔ قبل ازيں جمعے کو ايمرٹس، فلائی دبئی اور اتحاد نے کہا تھا کہ انہوں نے احتياطی تدبير کے طور پر اپنی پروازوں کے راستے تبديل کر ليے ہيں۔ چند ديگر بڑی مغربی ايئر لائنز نے بھی ايسے ہی اقدامات کيے ہيں۔ دوسری جانب ايران نے اس پيش رفت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ہفتے کو کہا ہے کہ اس کی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ ہيں اور تمام بين الاقوامی ايئر لائنز کے ليے کھلی ہيں۔

Comments