شام کے ہسپتالوں پرحملوں کے بعد ان مقامات کاڈیٹاکیسے استعمال کیا،روس وضاحت کرے:اقوام متحدہ


اقوام متحدہ نے روس سے کہاہے کہ وہ اس بات کی وضاحت کرے کہ اس نے شام کے ہسپتالوں پرمتعددحملوں کے بعد ان مقامات کاڈیٹاکیسے استعمال کیا۔
انسانی امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے انڈرسیکرٹری جنرل مارک لوکوک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ادلب کے علاقے میں روس کی حمایت یافتہ شامی فورسز کے فضائی حملوں میں اب تک تئیس ہسپتالوں کونشانہ بنایاگیاہے۔ادھرروس نے ادلب کے علاقے میں ہسپتالوں پربمباری کے الزام کومستردکرتے ہوئے کہاہے کہ فوجی کارروائی کامقصد علاقے کودہشت گردوں سے پاک کرنا ہے ، روس کاکہناتھا کہ یہ کارروائی گزشتہ سال روس، ایران اورترکی کے درمیان طے پانے والے کشیدگی کے خاتمے کے معاہدے کے تحت کی گئی۔

Comments