یورپی یونین اورجنوبی امریکہ کے اقتصادی بلاک MERCOSUR نے بیس سال کے طویل مذاکرات کے بعدایک بڑے تجارتی معاہدے پراتفاق کیاہے۔
یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جین کلاڈجنکرنے ایک بیان میں کہاکہ یہ اب تک یورپی یونین کا سب سے بڑامعاہدہ ہے اور امریکہ اورچین کے درمیان حالیہ تجارتی کشیدگی کے حوالے سے نہایت اہمیت کاحامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ اس بات کاثبوت ہے کہ ہم اصولی تجارت کے موقف پرسختی سے کاربندہیں۔برازیل کے صدر Jair Bolsonaroنے کہاکہ یہ ایک تاریخی موقع اور اہم ترین معاہدہ ہے۔ MERCOSUR نامی بلاک ارجنٹائن، برازیل ،یوراگوئے اورپیراگوئے پرمشتمل ہے۔اس معاہدے کامقصد تجارتی محصولات میںکمی یاان کاخاتمہ، صارفین کو درآمدی مصنوعات ارزاں نرخوں پرمہیا کرنا اورفریقین کی کمپنیوں کے لئے برآمدات کو فروغ دیناہے۔
Comments
Post a Comment