ايشيا اور امريکا پلاسٹک کی پيداوار ميں نماياں

ماحول سے متعلق شديد خدشات کے باوجود ايشيا اور امريکا ميں پلاسٹک کی پيداوار ميں پچھلے سال اضافہ نوٹ کيا گيا۔ يہ بات ’پلاسٹکس يورپ فيڈريشن‘ کی جانب سے منگل کو کہی گئی ہے۔ فيڈريشن کے مطابق پچھلے سال عالمی سطح پر پلاسٹک کی مجموعی پيداوار 3.2 فيصد اضافے کے ساتھ 359 ملين ٹن رہی۔ مجموعی حجم ميں نصف سے زائد کی پيداوار ايشيا ميں ہوئی اور وہاں بھی صرف چين ميں ہی 108 ملين ٹن پلاسٹک کی پروڈکشن ہوئی۔ يورپ دنيا کا واحد ايسا خطہ ہے جہاں پچھلے سال پلاسٹک کی پيداوار ميں 4.3 فيصد اور استعمال ميں 0.4 فيصد کمی نوٹ کی گئی۔

Comments