امريکی جزيرہ رياست ہوائی پر چھوٹا طيارہ کريش، نو افراد ہلاک

امريکی جزيرہ رياست ہوائی پر ايک چھوٹا جہاز تباہ ہو گيا، جس کے نتيجے ميں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہيں۔ يہ حادثہ جمعے اور ہفتے کی درميانی شب پيش آيا۔ بتایا گیا ہے کہ جہاز پر سوار تمام افراد ہلاک ہوئے۔ يہ حادثہ ہوائی کے شمالی حصے ميں ڈلنگہيم انئر فيلڈ کے قريب پيش آيا۔ فی الحال يہ واضح نہيں کہ دو انجن والا يہ جہاز کيسے اور کيوں حادثے کا شکار ہوا۔

Comments