مصر کے سابق صدر مرسی عدالت میں انتقال کرگئے


فوج کے ہاتھوں 2013ء میں معزول کئے گئے مصر کے سابق صدر محمد مرسی پیر کے روز عدالت میں انتقال کر گئے۔

ان کی عمر 67 سال تھی۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق وہ عدالتی کارروائی کے دوران بے ہوش ہو گئے۔ انہیں بغاوت کے الزامات کا سامنا تھا۔

انہیں ملک کے پہلے جمہوری منتخب صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے ایک سال بعد بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد اقتدار سے الگ کر دیا گیا تھا۔

Comments