ملاکنڈ ڈویژن میں ماحول دشمن شاپرز کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری


ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں کمشنر ریاض خان محسود کی زیرنگرانی پلاسٹک شاپنگ بیگز کیخلاف کاروائی کامیابی سے جاری ہے وزیراعلیٰ کی ہدایات کے تحت ان ماحول دشمن شاپرز کے استعمال کی سختی سے روک تھام کیلئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو فعال بنا دیا گیا ہے اور شاپرز بنانے والی فیکٹریوں اور ہول سیل ڈیلروں پر چھاپے مارکر اس غیر قانونی کاروبار کو بند کیا جا رہا ہے جس کی مسلسل نگرانی کمشنر خود کر رہے ہیں ڈویژن کے تمام اضلاع میں اب تک 66 فیکٹریوں اور ہول سیل مراکز کو سیل کرکے اسکی تیاری اور خرید و فروخت کو بند کر دیا گیا ہے کاروائیوں میں 8500 کلو گرام سے زائد کے پلاسٹک بیگز اور اسکی تیاری میں زیراستعمال خام مواد کو تلف کردیا گیا ہے صرف سوات میں آٹھ جبکہ لوئر دیر اور ملاکنڈ میں تین پلاسٹک شاپنگ بیگز بنانے والی فیکٹریوں کو بند کرکے انہیں تالے لگا دئیے گئے ہیں اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ نے واضح کیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کی تمام وادیاں پُرفضا اور سیاحتی مقامات ہیں اسلئے ماحول کو نقصان پہنچانے والے پلاسٹک بیگز پر کسی بھی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا اور نہ ہی اسے سیاست کی نظر ہونے دینگے کمشنر ملاکنڈ ریاض خان محسود نے سیاحوں سے بھی التماس کی ہے کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال نہ کریں انہوں نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد ہے اور اس کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے انہوں نے کارخانہ داروں اور ہول سیل ڈیلروں پر زور دیا کہ وہ اب ڈیگریڈ ایبل ماحول دوست شاپنگ بیگز کی تیاری اور استعمال کو رواج دیں جو حفظانِ صحت کے مطابق ہونے کے ساتھ ساتھ ماحول کیلئے بھی نقصان دہ نہیں ہیں ماحولیات کی بہتری ہم سب کا قومی فرض بن چکا ہے کمشنر ملاکنڈ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو آئندہ غیر قانونی شاپرز کی خرید و فروخت اور استعمال پر بھاری جرمانے عائد کرنے اور ملزمان کو حوالات میں بند کرکے انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہدایت بھی کی۔

Comments