کوئٹہ میں کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق خفیہ اطلاع پر بلیلی چیک پر ایک گاڑی کی تلاشی لی گئی جس میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں منیشات برآمد کرلی گئی۔
حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات میں 5 کلو گرام مارفین، 2 کلو گرام افیون اور 110 کلو گرام چرس شامل ہے، عالمی مارکیٹ میں منشیات کی قیمت 6 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ترجمان کے مطابق کسٹم کی کارروائی کے دوران ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
دوسری کارروائی میں لیویز نے پشین کے علاقے یارو میں ایک گاڑی سے 10 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ اسسٹنٹ کمشنر عارف زرکون کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی، برآمد ہونے والی چرس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔
Comments
Post a Comment