آسٹريليا ميں مسلح حملہ آور کی کارروائی، چار افراد جاں بحق

آسٹريلوی شہر ڈارون ميں ايک مسلح حملہ آور کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتيجے ميں کم از کم چار افراد ہلاک اور دو ديگر زخمی ہوئے ہيں۔ ايک پينتاليس سالہ شخص کو فائرنگ کرنے کے شبے پر حراست ميں لے ليا گيا ہے اور پوليس نے مجموعی صورت حال قابو میں بتائی ہے۔ حملہ آور نے يہ فائرنگ منگل کی شام ايک ہوٹل ميں کی تھی۔ آسٹریلوی وزير اعظم اسکاٹ موريسن نے لندن سے اس بارے ميں اپنے بيان میں کہا کہ اس واقعے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہيں ہے۔ دوسری جانب ڈارون شہر کی پولیس فائرنگ کی کم از کم پانچ مختلف وارداتوں کی تفتيش جاری رکھے ہوئے ہے۔

Comments