حکومت زائد بلوں کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے،وزیر توانائی

وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت زائد بلوں کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تین سو یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔عمر ایوب خان نے کہاکہ ٹیوب ویلوں کے صارفین کو چوالیس فیصد ریلیف دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت گیس کے شعبے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھی سخت کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کم گیس استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت گیس کے بے جا استعمال کو روکنے کے بارے میں ایک آگاہی مہم بھی شروع کرے گی۔

Comments