لندن: ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج رواں برس موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے ، کنگسٹن محل نے شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن رواں برس پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج رواں برس موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گےجبکہ کنگسٹن محل نے شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ کا دورہ ایک ہفتے پر محیط ہوگا ۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمیشنر نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم کے دورے سے ملک میں استحکام آئے گا ۔ شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔
Comments
Post a Comment