مسلمان ملکوں کی سمٹ میں سعودی عرب اور فلسطینیوں کی حمایت

سعودی عرب کی میزبانی میں منعقدہ مسلمان ملکوں کی سمٹ میں ایرانی سعودی تنازعے پر مختلف لیڈروں کے بیانات میں بظاہر ریاض حکومت کی حمایت سامنے آئی ہے۔ شرکاء نے مشرق وسطیٰ میں لیے گئے امریکی فیصلوں کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ تنازعے کی شدت کے تناظر میں جمعرات تیس مئی سے تین بین الاقوامی سربراہی اجلاسوں کا اہتمام کیا تھا۔ ان میں ایک خلیجی تعاون کونسل کی سمٹ اور دوسرا عرب لیگ کا سربراہی اجلاس تھا۔ تیسری سمٹ جمعے کو مکہ میں شروع ہوئی۔ یہ مسلمان ممالک کی تنظیم برائے اسلامی تعاون (OIC) کی ہنگامی سمٹ ہے۔ او آئی سی سمٹ ہفتے کو اختتام پذير ہو رہی ہے۔

Comments