افغان صدر پاکستان کا دورہ کریں گے

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ وہ ستائیس جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ منگل کے دن انہوں نے کابل میں اپنے عید الفطر کے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں اور یہ دورہ ہمسایہ ممالک کے مابین دوستی کا ایک نیا باب ثابت ہو گا۔ غنی نے حال ہی میں سعودی عرب میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا پاکستانی دورہ تعمیری ثابت ہو گا۔ افغانستان الزام عائد کرتا ہے کہ پاکستان طالبان کی معاونت کرتا ہے، جسے اسلام آباد مسترد کرتا ہے۔

Comments