امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور دوحہ میں شروع

امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا ساتواں دور دوحہ میں شروع ہوگیا ہے جس میں بعض اہم امور پر نتیجہ خیز پیشرفت متوقع ہے۔
براہ راست مذاکرات کے اس دور میں چار اہم معاملات پر توجہ مرکوز کی جائیگی جن میں طالبان کی جانب سے افغانستان کی سرزمین کو دوسرے ملکوں پر حملوں کے لئے استعمال نہ کرنے کی ضمانت، افغانستان سے امریکی اور نیٹو فورسز کا انخلائ، افغان دھڑوں کے درمیان باہمی بات چیت اور ملک میں پائیدار جنگ بندی شامل ہیں۔

Comments