سوات بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک نتائج کا اعلان

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سیدو شریف سوات کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت جماعت نہم سائنس گروپ میں 34342 طلباء و طالبات نے شرکت کی جن میں 23708 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 69 فیصد رہا جماعت نہم کے جنرل گروپ امتحان میں 6246 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 1892 رہی اور ان کا نتیجہ 30 فیصد رہا مجموعی طور پر کل 40588 طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا ,
جس میں 25601 کامیاب قرار پائے اور نتیجہ 63 فیصد رہا جماعت دہم سائنس گروپ میں 30061 طلباء وطالبات نے شرکت کی جن میں سے 26928 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 90فیصد رہا جبکہ جنرل گروپ میں 6226 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جن میں کامیاب طلباء وطالبات کی تعداد 3798 رہی اور ان کا نتیجہ 81 فیصد رہا اسی طرح مجموعی طور پر اس سال جماعت دہم کے امتحان میں کل 36287 طلباء وطالبات نے شرکت کی جس میں 30726 نے کامیابی حاصل کی اور مجموعی طور پر نتیجہ 85 فیصد رہا امتحان میں شامل ہونے والے طلباء وطالبات میں ٹیپو ماڈل سکول کبل سوات کی طالبہ کرن خلیل رول نمبر 127475 نے 1100 میں سے 1052 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی سوات پبلک سکول اینڈ کالج مینگورہ سوات کے طالب علم شبیر احمد رول نمبر 126328 نے 1048 نمبر لے دوسری جبکہ الا زہر ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ پانڑ سوات کے طالب علم ظہیرالدین رول نمبر 129907 نے 1047 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جماعت دہم کے جنرل گروپ میں طلباء وطالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی طالبہ مس امارات رول نمبر 105657 نے 1100 میں سے 921 نمبر لیکر پہلی، مس حبیبہ رول نمبر 105659 نے 915 نمبر لے کر دوسری جبکہ مس بشریٰ رول نمبر 105644 نے 914نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

Comments