خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی سیاحتی مقامات پر کاروائیاں


خیبر پختونخواہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کالام اور بحرین میں سیاحوں کو صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بڑی کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کرکے آئندہ کے لئے سخت تنبیہہ جاری کر دی گئی ہے تفصیلات کیمطابق کالام اور بحرین میں سیاحوں کو ناقص خوراک کی فراہمی کی شکایات موصول ہونے پر روزانہ کی بنیادوں پر کاروائیاں شروع کردی ہیں واضح رہے کہ اس سلسلے میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود نے کالام، بحرین، گلیات اور صوبے کی تمام سیاحتی مقامات پر صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر سیاحت کے فروغ میں ایک سنگ میل قائم کردیا ہے اس سلسلے میں ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی چھوٹی دوکانوں میں کام کرنے والوں کو مفت تربیت دی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ تنبیہ بھی جاری کردی ہے کہ جلد از جلد خوراک سے متعلق تمام کاروبار فوڈ اتھارٹی کے ساتھ اپنی لائسنس کیلئے فوری طور پر اندراج کرلے تاکہ خوراک سے متعلق تمام کاروبار کو بہتر کرکے ملک و قوم کیلئے روزگارکا بہترین ذریعہ بنائے۔ 

Comments