بھارت میں دھوم دھام سے مینڈک کی شادی کیو ں کرائی گئی؟



بھارت میں توہم پرستی کی نئی مثال قائم کر دی گئی، خشک سالی سے چھٹکارا پانے کے لیے دھوم دھام سے مینڈکوں کی شادی کرادی گئی۔

بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر یوڈوپی میں سرانجام پانے الی اس انوکھی شادی کی تقریب میں جہان کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، وہیں عورتیں اور بچے بھی شریک ہوئے اور خوب بھنگڑے بھی ڈالے۔

اس موقع پرنوشے میاں یعنی مینڈک کو خوب تیار کیا گیا تھا لیکن بی دلہن کی سجاوٹ میں بھی کوئی کمی نہ چھوڑی گئی اور اس کی مانگ میں بھی سندور لگا کر سہاگن کا درجہ دیا گیا۔

تقریب منعقد کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اُنہیں یقین ہے کہ اس شادی کے انعقاد سے بارشیں ہوں اور خشک سالی کا خاتمہ ہوگا جبکہ اس وجہ سے شہر میں پیدا ہونے والے پانی کے مسائل حل ہونے میں بھی مدد ملے گی۔

Comments