سوات میں ہر مہینے دو کھلی کچہریاں ہونگی۔ ڈی سی

ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ سوات میں ہر مہینے دو کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے اب تک ہر تحصیل میں کھلی کچہری منعقد ہو چکی ہے صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت حکومت کھلی کچہری کے ذریعے عوام تک پہنچ کر انکے مسائل معلوم کر رہی ہے کھلی کچہریوں میں عوام کے جو بھی مسائل ہوں ان پر کھل کر بات ہوتی اور حل بھی نکالا جاتا ہے ضلعی انتظامیہ سوات کے مسائل کے حل کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہے سیدو شریف ائیر پورٹ پر پروازوں کا آغاز اکتوبر سے پہلے کیا جائیگا کوئی بھی دریائے سوات میں گندگی کو پھینکے تو اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی بغیر پرمٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے کسی کو غیر قانونی رکشے چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی   وہ پختو نخوا ریڈیو سوات اسٹیشن کے زیرِ اہتمام کھلی کچہری میں لوگوں کی شکایات سن رہے تھے اس موقع پر ڈی سی نے عوام کی شکایات کے موقع پر جوابات دیئے کھلی کچہری پروگرام کی میزبانی صحافی وقار احمد سواتی نے کی جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام سبحانی، انچارج سوئی گیس میر ویس سعید، ایکسیئن واپڈا، ٹی ایم او بابوزئی ارشد زبیر، محکمہ تعلیم کی ڈی ای او شمیم اختر، اے ڈی ای او سعید احمد، ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیگٹیو شیدا محمد، ایس ڈی او ایریگیشن بختیار، ریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین غازی، سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ڈی او معاز اور دیگر محکموں کے ضلعی سربراہان بھی شریک ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جب سے انکی سوات میں تعیناتی ہوئی تب سے وہ ضلع سوات کے مسائل کے حل کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ مینگورہ سٹی میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں شہر میں غیر قانونی اور بغیر پرمٹ رکشوں کی وجہ سے ٹریفک جام کے مسائل ہیں اب انکے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا کسی غیر قانونی رکشے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایسے رکشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے انہوں نے سبزی منڈی کی  منتقلی کے حوالے سے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں سبزی منڈی بھی شہر سے باہر شفٹ کی جارہی ہے انہوں نے صفائی کے حوالے سے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس کی کوششوں  سے کافی حد تک مینگورہ سٹی کی صفائی میں بہتری آئی ہے تمام آفسران صفائی کے لئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں شہر کے اندر صفائی کے انتظامات کافی حد تک بہتر ہوئے بعض علاقوں میں صفائی کے حوالے سے عوام کی کچھ شکایات ہیں ان شکایات کو دور کرنے لئے اقدامات کررہے ہیں ایک شہری کے سرکاری نرخنامے کے حوالے سے شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو دکاندار نرخنامے نہیں رکھتے ان پر بھاری جرمانے عائد کرچکے اور بعض پر ایف آئی آر بھی درج ہوچکی سوات پورے خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ایکشن لینے والے ضلعوں میں شامل ہے نرخنامے کے اوپر سب سے زیادہ سختی ہے ہمارے پاس ایریا زیادہ اور اہلکار کم ہیں ایک شکایت کے جواب میں ڈی سی سوات نے کہا کہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں صفائی کی ناقص انتظامات پر زیادہ تر ہوٹلوں پر بھاری جرمانے عائد ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام ادارے عوامی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں مختلف اداروں کے مختلف کام ہوتے ہیں ایک شہری کی کڈنی ہسپتال کے قریب شاہراہ پر سپیڈ بریکر کی اونچائی اور تکالیف سے متعلق شکایت پر ڈی سی نے جواب دیا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ہائی وے اس مسئلہ کو فوری حل کرینگے چکدرہ سے باغ ڈھیرئی تک روڈ پربجلی کھمبوں کے حوالے سے کہا کہ کچھ بجلی کھمبے ہٹا دیئے گئے ہیں جبکہ باقی کو بھی ہٹایا جارہا ہے سیدو شریف ائیر پورٹ کی پروازوں کے حوالے سے کہا کہ سیدو شریف ائیر پورٹ پر پروازوں کا آغاز اکتوبر سے پہلے کیا جائیگا رن وے پر تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے سول ایوی ایشن کچھ پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہے جونہی معاملات فائنل ہوتے ہیں تو چھوٹے جہازوں کی پروازیں سوات ائیرپورٹ سے شروع ہوجائنگی دوسرے فیز میں ہم نے سوات ائیر پورٹ سے ملحقہ مزید 14سو کنال آراضی ائیرفورس کو مہیا کی ہے جہاں ان کا ائیر بیس بن رہا ہے جس پر بین الاقوامی پروازوں کا بھی آغاز ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قصاب خانوں کو جلد شہر سے باہر منتقل کر دیا جائے نئی سبزی منڈی کو بھی آئندہ چند دنوں میں منتقل کردیا جائیگا سیاحت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوات کی ہر وادی خوبصورت ہے ہر وادی کے اندر پرکشش سیاحتی مقامات ہیں صوبائی حکومت کے تعاون سے نئے سیاحتی مقامات متعارف ہورہے ہیں اور جگہ جگہ پر مزید سیاحتی مقامات تک رسائی پر کام جاری ہے جہاں سڑکوں کے حالت خراب ہے وہاں ہماری کوشش ہے کہ سڑکوں کو بہتر سے بہتر بنایا جائے سوات میں سات سے زائد جھیل سیف الملوک طرح کی خوبصوت جھیلیں ہیں کھلی کچہری میں ایک شہری کی جانب سے محکمہ بلدیات میں کرپشن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات نے موقع پر انکوائری کا حکم بھی دے دیا اور متعلقہ آفسران کو ہدایات جاری کردی کہ جلد سے جلد اس پر کاروائی کی جائی انہوں نے عیدالاضحیٰ پر سیاحوں کے لئے انتظامات کے حوالے سے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر جو انتظامات کئے گئے تھے ہماری کوشش ہے کہ ان سے بہتر انتظامات کئے جائیں ٹریفک جام ہونے کے حوالے سے کہا کہ عوام اورسیاح ٹریفک قوانین کو اپنا کر ڈرائیونگ کریں ایک شہری نے شکایت کی کہ سیدو شریف ہسپتال میں بھرتی کے ٹسٹ پر سیاسی افراد ڈیوٹیاں کررہے ہیں تو اس حوالے سے ڈی سی نے کہا کہ اس شکایت کو نوٹ کر دیا گیا ہے اور ہسپتال کے چیف ایگزیگٹیو تک یہ بات پہنچائی جائے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی ہے کہ ہر چیز میں شفافیت ہو دریائے سوات پر نئے پلوں کی تعمیر کے حوالے سے ایک شکایت پر ڈی سی نے کہا کہ یہ سب سے بڑا مسئلہ ہے ایوب پل پر ٹریفک رش بہت زیادہ ہے ہماری کوشش ہے کہ قریبی جگہوں پر دریائے سوات پر نئے پل تعمیر کئے جائیں جس سے ٹریفک کا سنگین مسئلہ حل ہوجائیگا سیدوشریف ہسپتال میں بیڈز کی کمی اور مسائل کے حوالے سے ایک شہری کی شکایت پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت جلد 500 بیڈز پر مشتمل نوتعمیر سیدو ہسپتال کو کھول دیا جائے گا جس سے یہ مسئلہ مستقل حل ہو جائیگا انہوں نے دریائے سوات کے کنارے آبادی کے حوالے سے کہا کہ ایک بہت بڑی آبادی دریائے سوات کے کنارے موجود ہے سارے ادارے کوشش کررہے ہیں کہ دریائے سوات کو گندگی اور آلودگی سے پاک کیا جائے اگر کوئی بھی دریائے سوات میں گندگی پھینکے گا تو اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی سوات کے سیاحتی علاقوں کالام اوشو مٹلتان روڈ کی خستہ حالی اور برف باری کی وجہ سے بند رہنے کے ایک شکایت پر ڈی سی کا کہنا تھا کہ کافی حد تک روڈ کو کلئیر کیا گیا ہے گلیشئر پر آمد ورفت میں مشکلات تھیں مگر اس کے لئے اقدامات کررہے ہیں کانجو سے ننگولئی تک محکمہ سوئی گیس کی کھدائی بارے شکایت پر محکمہ سوئی گیس کے انچارج میر ویس سعید نے کہا کہ ہم نے اس کے ادائیگی پی کے ایچ اے کو کی ہے اور وہ خود اپنے طرف سے روڈ کو دوبارہ مرمت کرینگے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام پلاسٹک بیگز کے خلاف مہم کو کامیاب بنائیں سوات کی حسن کے حفاظت کریں کھلی کچہری پر ریجنل انفارمیشن آفسیر غلام حسین نے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم اور تمام آئے ہوئے ضلعی آفسران کا شکریہ ادا کیا جبکہ پختونخوا ریڈیوایف ایم 98کے سامعین نے بھی فیڈبیک دیتے ہوئے کھلی کچہری کو مثبت قرار دیا۔

Comments