سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی بار انسان کے کٹ جانے والے بازو کی پیوند کاری کرکے ہاتھ کو کامیاب آپریشن

سوات کے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی بار انسان کے کٹ جانے والے بازو کی پیوند کاری کرکے ہاتھ کو کامیاب آپریشن کے بعد مریض کے جسم سے واپس جوڑ دیا گیا واضح رہے کہ سوات کے علاقے چار باغ کے مزدور عزیر کا ہاتھ  آرا مشین میں کام کرنے کے دوران غلطی سے آرے کی زد میں آکر کٹ گیا اور اسکے بدن سے جدا ہو گیا تھا انہیں طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال پہنچایا گیا جہاں آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر دلاور محسود اور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر عالم زیب نے ان کے فوری آپریشن کا بندوست کرکے اس کا کٹا ہوا ہاتھ واپس جوڑ دیا مالاکنڈ ڈویژن میں یہ اس قسم کا پہلا کامیاب آپریشن ہے سیدوگروپ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق نے اس کامیابی پر متعلقہ آرتھوپیڈک اور پلاسٹک سرجنز کو دلی مبارکباد دی ہے اور یقین دلایا ہے کہ اب یہ ہسپتال دیگر طبی سہولیات کے علاؤہ بین الاقوامی معیار کے علاج معالجے کی بہترین مہارت سے آراستہ ہو گیا ہے


Comments