بیجنگ کے نئے وسیع تر ہوائی اڈے کی تعمیر مکمل


چینی دارالحکومت بیجنگ کے نئے اور وسیع تر ہوائی اڈے کی تعمیر آج تیس جون کو بروقت مکمل ہو گئی۔ نئے ایئر پورٹ کو چین میں کمیونسٹ پارٹی کی حکومت کے ستر برس مکمل ہونے کی تقریبات کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ اس کا باضابطہ افتتاح رواں برس تیس ستمبر کو کیا جائے گا۔ چین میں کمیونسٹ طرز حکومت کے ٹھیک ستر برس اس سال یکم اکتوبر کو پورے ہو جائیں گے۔ بیجنگ ڈاکسنگ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا ڈیزائن ایک اسٹار فش جیسا ہے
اور اسے اربوں ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ نئے ہوائی اڈے کے چاروں رن وے سن 2025 میں فعال ہوں گے۔ اس ہوائی اڈے کو سالانہ بنیادوں پر بہتر ملین مسافر استعمال کر سکیں گے۔

Comments