انسانی جانيں بچانے کے ليے حملہ روکا، ڈونلڈ ٹرمپ

امريکا نے ايران کے ساتھ جاری کشيدگی اور حاليہ واقعات پر بات چيت کے ليے آئندہ پير کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی درخواست دی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قبل ازيں بتايا کہ انہوں نے ايران پر حملوں کی منظوری دينے کے بعد انہيں اس ليے روکا کيونکہ ان حملوں کے نتيجے ميں قريب ڈيڑھ سو افراد کی ہلاکت کا خدشہ تھا۔ حاليہ واقعات کے بارے ميں ٹرمپ نے يہ وضاحت ٹوئٹر پر جمعے کو جاری کردہ اپنے ايک پيغام ميں دی۔ امريکی صدر نے مزيد کہا کہ امريکا کو ايران کے خلاف کارروائی کی کوئی جلدی نہيں۔ ايک امريکی ڈرون گرائے جانے کے بعد واشنگٹن اور تہران کے مابين کشيدگی بڑھ گئی ہے۔ ايران کا الزام ہے کہ ڈرون نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جبکہ امريکا اسے رد کرتا ہے۔

Comments