’یقینی اشارے‘ موجود ہیں کہ خاشقجی کے قتل کے پیچھے سعودی ولی عہد کا ہاتھ ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے سعودی حکومت کے ناقد صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں اپنی تفتیشی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ اس ادارے کی خصوصی تفتیش کار آنیئس کالما کے مطابق ایسے ’یقینی اشارے‘ موجود ہیں کہ اس قتل کے پیچھے سعودی ولی عہد کا ہاتھ ہو سکتا ہے لیکن اس کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ مزید تحقیقات کے لیے درخواست اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کو دی گئی ہے۔ جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی قونصل خانے کے اندر قتل کر دیا گیا تھا۔

Comments