پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس


پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس گلکدہ سیدو شریف میں چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ کی زیر صدرات منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین عبدالمالک کے علاؤہ تمام ممبران سیفٹی کمیشن نے شرکت کی اجلاس میں پولیس اہلکاروں کے روئیے اور اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق عوامی شکایات بغور سنی گئیں سماعت کے دوران بعض شکایات میں چیئرمین سیفٹی کمیشن کی ترغیب و کوششوں سے راضی نامہ کیا گیا اور مسائل خوش اسلوبی سے حل ہو گئے جبکہ بعض دیگر شکایات میں سماعت کیلئے نئی تاریخ مقرر کی گئی نیز فریقین کو نئی پیشی میں شواہد کے ساتھ حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

Comments