مغربی افغانستان ميں طالبان کی کارروائی، چودہ افراد ہلاک

افغان طالبان نے ملک کے مغربی صوبہ غور ميں جھگڑے کے بعد چودہ افراد کو ہلاک کر ديا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق دولت يار ضلع ميں يہ کارروائی ہفتہ آٹھ جون کو کی گئی۔ مسلح تصادم اس وقت شروع ہوا، جب ايک مقامی قبائلی رہنما نے طالبان کے مطالبے پر اس گروہ کی رکنيت سے انکار کر ديا۔ اس واقعے ميں تين افراد زخمی بھی ہوئے ہيں۔ طالبان کے ترجمان ذبيح اللہ مجاہد نے قبل ازيں کہا تھا کہ طالبان عيد الفطر کے تين دن حملے ترک کر ديں گے۔ يہ مدت جمعرات کو ختم ہو گئی تھی۔

Comments