دبوسائی جانے والی استور سکردو روڈ کو ہرطرح کی ٹریفک کیلئے بحال کردیاگیا ہے ۔
برف باری کی وجہ سے سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی تھی ۔
ناران' بابو سر ' چلاس روڈ کو بھی ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا ہے ، جسے شدید برف باری کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔
ادھر ضلع دیامر کی انتظامیہ نے کسی بھی حادثے سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدام کے طورپر اس ماہ کی پچیس تاریخ تک متعلقہ راستے پربھاری ٹریفک کی آمدورفت پرپابندی عائد کردی ہے ۔
Comments
Post a Comment